پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔
اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں۔
علاوہ ازیں عامر ڈوگر نے کہا کہ جہلم کے پاس نمازِ ظہر ادا کی جائے گی، رات کو پارٹی قیادت لاہور میں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔