34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاٹلی نے تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی...

اٹلی نے تاریخ رقم کردی، پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا


اٹلی نے پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس کے علاوہ نیدرلینڈز نے بھی 2026 میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اٹلی نے یورپ کوالیفائر 2025 ایونٹ میں گرنزی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 

میزبان بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے باقی 6 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے ہوگا جن میں افریقہ سے 2، امریکا سے ایک اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک خطے سے 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات