32 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانڈر 18 ایشیا کپ، پاکستان کا فائنل میں کل جاپان سے مقابلہ،...

انڈر 18 ایشیا کپ، پاکستان کا فائنل میں کل جاپان سے مقابلہ، ملائیشیا کو بھی ہرادیا


کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر18 ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں گرین شرٹ نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،چین کے شہر ڈازھو میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں جمعے کو پاکستان نے ملائیشیا کو دل چسپ اور سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر ناکامی سے دوچار کیا، پاکستان اتوار کو فائنل میں جاپان سے مقابلہ کرے گا، جس نے دوسرے سیمی فائنل بنگلہ دیش کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ قومی ٹیم کو فائنل میں رسائی پر وزیر اعظم شہباز شریف، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، پی ایس بی کے ڈی جی یاسر پیرزادہ، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مبارک باد دیتے ہوئے فائنل میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملائیش اکے خلاف سیمی فائنل میںپاکستان نے پہلے آٹھ منٹ میں دو گول داغے، پنالٹی کارنر پر پہلے عبداللہ نے گول کیا پھر شہباز حسن گول کرکے برتری دگنی کردی۔پھر ملائیشیا نے کم بیک کیا اور جلد تین گول کرکے پاکستان کے خلاف تین دو کی برتری حاصل کرلی جو زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور شہباز حسن نے گول کرکے مقابلہ تین تین گول سے برابر کردیا مقررہ وقت تک میچ برابر رہا۔ جسے فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا،پہلے تین شوٹ پر پاکستان گول کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ ملائیشیا نے تین میں سے ایک شوٹ آؤٹ ضائع کی جس پر پاکستان کی برتری تین دو ہوگئی۔پاکستان نے چوتھا شوٹ آؤٹ ضائع کیا تو مقابلہ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔ حنظلہ علی نے پانچویں شوٹ آؤٹ پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی اور فیصلہ کن پنالٹی شوٹ پاکستان کے گول کیپر غلام مصطفیٰ نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات