29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہواداکارہ حمیرا کو اسکائی ڈائیونگ کا جنون تھا؛ 16 ہزار فٹ کی...

اداکارہ حمیرا کو اسکائی ڈائیونگ کا جنون تھا؛ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر کرتب کا مظاہرہ


اداکارہ حمیرا کی لاش کو 8 سے 10 مہینے بعد قبر نصیب ہوئی۔ ان کی لاش نہایت بری حالت میں چار روز قبل ملی تھی۔

ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر علی کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں کردی گئی جس میں اہل خانہ سمیت مختصر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔

اداکارہ حمیرا کا آخری بار موبائل کالز یا سوشل میڈیا پر پوسٹ ستمبر 2024 کی ہیں جب کہ ان کے گھر سے ملنے والی اشیا کی ایکسپائری بھی انہی تاریخوں کی ہے۔

جس سے لگتا ہے کہ اداکارہ کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ لاش بھی گَل گئی تھی اور ڈی کمپوزنگ کے آخری مرحلے میں تھی۔

حمیرا کی شناخت بطور ماڈل اور اداکارہ تھی۔ وہ 2018 میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں اور ڈیفنس میں ایک فلیٹ میں کرائے پر رہائش پذیر تھیں۔

اداکارہ حمیرا ایک مصورہ اور فٹنس ٹرینر ہونے کے ساتھ ساتھ دل دہلا دینے والے اسٹنٹس بھی کرنے کی شوقین تھیں۔

اُن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں 16 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک طیارے سے چھلانگ لگا کر فضا میں غوطے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن پر انھوں نے لکھا کی ہمارے خواب آسمان کو چھو لیں گے، اگر ہم انہیں جانے دیں گے۔ اپنے خوابوں پر عمل کرتے ہوئے آسمان پر اپنی زندگی کا آغاز کریں!”

انھوں نے مزید لکھا کہ 116 ہزار فٹ کی بلندی سے 160 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار کی تیز ترین فری فال-

یہ اعتماد، نظم و ضبط، تجربے اور چیلنجز کو قبول کرنے کا معاملہ ہے!!



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات