31 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومتعلیم اور صحت50 سال سے کم عمر افراد آنتوں اور معدے کے کینسر کا...

50 سال سے کم عمر افراد آنتوں اور معدے کے کینسر کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟


— فائل فوٹو 

حالیہ چند سالوں کے دوران آنتوں اور معدے کے کینسر مبتلا ہونے والے 50 سال سے کم عمر افراد کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کسی بھی قسم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے 100 میں سے کم از کم ایک شخص میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے۔

متعدد تحقیقات کے حالیہ تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2010ء اور 2019ء کے درمیان امریکا میں ابتدائی طور پر شروع ہونے والے آنتوں کے کینسر کے کیسز میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح کے رجحانات عالمی سطح پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

برٹش جرنل آف سرجری میں شائع ہونے والے جامع  تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ماحولیاتی اثرات، خوراک اور طرز زندگی اس اضافے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں تاہم تحقیق میں کسی خاص وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

سرجیکل آنکولوجسٹ اور سانٹا مونیکا میں پروویڈنس سینٹ جانز کینسر انسٹی ٹیوٹ میں گیسٹروانٹیسٹانل اور ہیپاٹوبیلیری پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اینٹون بلچک نے 50 سال سے کم عمر افراد میں معدے کے کینسر میں اضافے کے لیے کئی ممکنہ وضاحتیں تجویز کیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ موٹاپے میں اضافہ ابتدائی طور پر شروع ہونے والے کولوریکٹل کینسر میں اضافے سے منسلک ہے لیکن زیادہ تر مریض موٹے نہیں ہیں اور ان کے خاندان میں بھی ان سے پہلے آنتوں کے کینسر کا کیس نہیں ہے یا کوئی اور واضح خطرے والے عوامل بھی سامنے نہیں آئے۔

محققین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ابتدائی طور پر شروع ہونے والی کینسر کی اقسام میں سب سے زیادہ اضافہ بڑی آنت اور ریکٹل کینسر میں دیکھا گیا ہے، 1950ء میں پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں 1990ء میں پیدا ہونے والے افراد میں بڑی آنت کا کینسر ہونے کا امکان دو گنا سے زیادہ اور ریکٹل کینسر کی تشخیص کا امکان چار گنا سے زیادہ ہے۔

20 یورپی ممالک پر محیط ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2004ء سے 2016ء کے درمیان، 20 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں کیسز میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا، 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 فیصد کے قریب اور 40 سے 49 کی عمر کے گروپ میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

امریکا میں سی ڈی سی کے ونڈر ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہیں جس میں 15سے 19 سال کی عمر کے لوگوں میں آنتوں کے کینسر کے کیسز میں 333 فیصد اضافہ اور 20 سے 24 سال کی عمر کے لوگوں میں 185 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے جو برطانوی شہریوں کے سروے پر مشتمل ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی بہتر تشخیص کےلیے معالج سے رابطہ کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات