31 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ


—تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

ہسپانوی خاتون نے انوکھے شوق کے تحت 15 ہزار سے زائد انڈے رکھنے والے کپ جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

ہسپانیہ کی ایک خاتون ماریا خوسے فوسٹر نے 50 سال تک انڈے رکھنے والے ایگ کپ جمع کرنے کے شوق کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا اور اب انہوں نے 15 ہزار 485 ایگ کپ کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ماریا نے یہ گنتی اپنے آبائی شہر کامپو کے ایک کمیونٹی سینٹر میں دو گواہوں کی موجودگی میں مکمل کروائی۔ جس کے بعد ان کی محنت کو باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیا گیا۔

ماریا کی کلیکشن میں مختلف رنگوں، ڈیزائنز اور اشکال کے کپ شامل ہیں، جس میں کچھ مزاحیہ اور دلکش نمونے بھی ہیں، کئی کپوں پر سپر مین، بیٹی بُوپ اور گارفیلڈ جیسے مشہور کرداروں کی تصاویر بھی بنی ہوئی ہیں۔

ماریا خوسے نے اپنے شوق کو منظم انداز میں محفوظ رکھنے کے لیے دو بلاگز بھی قائم کر رکھے ہیں ایک پر وہ ہر ایگ کپ کی تفصیل درج کرتی ہیں، جبکہ دوسرے پر ان لوگوں کے نام لکھتی ہیں جنہوں نے اسے یہ نایاب کپ تحفے میں دیے۔

ان کے مجموعے میں سے 1 ہزار 143 قیمتی ایگ کپ اس وقت ایک مقامی عجائب گھر میں عوامی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ماریا کا کہنا ہے کہ یہ شوق انہوں نے نصف صدی پہلے شروع کیا تھا اور وقت کے ساتھ یہ محض ایک مشغلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات