بلوچستان اگرچہ رقبہ کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے۔
آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی شر ح دیگر صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ رہی ہے۔
بلوچستان کو صوبہ کا درجہ ملنے کے بعد 1972ءمیں ہونے والی مردم شماری میں صوبے کی آبادی 24 لاکھ تھی جو 2023ء کی مردم شماری میں ایک کروڑ 48 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
رقبہ زیادہ اور منتشر آبادی کے باعث صوبے کے دیہی علاقوں میں تعلیم، صحت کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔
دورانِ زچگی ماؤں اور پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ بلوچستان میں ہے۔