31 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہمیں کراچی میں حمیرا کے گھر کا پتا نہیں تھا، چچا کا...

ہمیں کراچی میں حمیرا کے گھر کا پتا نہیں تھا، چچا کا بیان


حمیرا اصغر : فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے چچا محمد علی کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔

لاہور میں حمیرا اصغر علی کے چچا محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فون پر رابطہ ہوتا تھا جب بھی لاہور آتی تو گھر ضرور آتی تھی، ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا نہیں پتا تھا۔

چچا محمد علی نے کہا کہ فون بند ہونے پر حمیرا سے کوئی رابطہ نہ کر سکے، حمیرا اصغر شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی وہاں خوش تھی، حمیرا کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔

حمیرا کے چچا نے کہا کہ میری بہن کا انتقال ہوگیا تھا ہم اس غم میں تھے، حمیرا پڑھی لکھی تھی 2018 میں کراچی شفٹ ہوئی، حمیرا پینٹنگز بناتی تھی اور اپنے کام میں خوش رہتی تھی۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی میت ان کے اہلخانہ نے گزشتہ روز  کراچی سے وصول کی تھی، جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لیکر لاہور روانہ ہوگئے تھے۔

اداکارہ حمیرا کے چھوٹے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمیرا میری چھوٹی بہن تھی، لاش اگر پولیس کی کسٹڈی میں ہو تو قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں۔

نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ہم تین دن سے فلاحی ادارے اور پولیس سے رابطے میں تھے، ہم نے اب اپنی بہن حمیرا کی باڈی وصول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات