29 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت

ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت


تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے فلم ڈائریکٹر لوکیش کاناگراج سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت فلم نے ’کے ڈی، دی ڈیول‘ کی کاسٹ کے دیگر اراکین کے ساتھ چنئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے فلمی کیریئر اور فلموں کے بارے میں گفتگو کی۔ 

اس موقع پر انھوں نے پرمزاح انداز میں فلم ڈائریکٹر لوکیش سے اپنے تعلق کے بارے میں کہا کہ وہ لوکیش کاناگراج سے ناراض ہیں کیونکہ لیو میں انھوں نے مجھے بہت چھوٹا کردار دیا۔

میڈیا نے اس موقع پر ان سے رجنی کانت اور کمل ہاسن سے انکی قربت کے بارے میں پوچھا تو سنجے دت نے کہا کہ وہ رجنی کانت اور کمل ہاسن کی بہت عزت کرتے ہیں، یہ دونوں میرے سینئر ہیں، میں نے انھیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ رجنی کانت کے ساتھ تو میں بہت ساری فلموں میں کام کیا۔ وہ بڑے منکسرالمزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ 

سنجے دت نے کہا کہ مجھے تھلاپتھی وجے کے ساتھ کام کرنا بہت پسند ہے، واضح رہے کہ 66 سالہ سنجے دت نے فلم لیو میں  تھلاپتھی وجے کے والد کا کردار ادا کیا۔

انھوں نے ایک بار پھر پرمزاح انداز میں کہا وہ لوکیش سے ناراض ہیں، انھوں نے چھوٹا رول دیکر مجھے ضائع کیا۔ مجھے اجیت سر سے پیار ہے اور میں انکا قریبی دوست ہوں۔

میں نے رجنی کانت کی متعدد فلمیں دیکھی ہیں، اب میں قلی دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جلد ہی کمل ہاسن کی فلم ٹھگ لائف بھی دیکھیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات