33 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوکپل شرما کے کیفے پر حملہ، کامیڈین کس حال میں ہیں؟

کپل شرما کے کیفے پر حملہ، کامیڈین کس حال میں ہیں؟


بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ، دہشتگرد تنظیم کے کارندے نے ذمہ داری قبول کرلی.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والا “کپس کیفے” پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

اطلاعات کے مطابق ہرجیت سنگھ کی جانب سے یہ اقدام مبینہ طور پر کپل شرما کی جانب سے دیے گئے کچھ بیانات کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ کپل شرما کی ریسٹورنٹ انڈسٹری میں یہ پہلی پیش رفت تھی، جو اب سیکیورٹی خطرات کے باعث تنقید اور تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ کپل شرما اس واقعے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات