26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکالعدم کردستان ورکرز پارٹی کا ترکیہ کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے کا...

کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کا ترکیہ کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان


کراچی(نیوز ڈیسک)کالعدم کردستان ورکرز پارٹی نے ترکیہ کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے اور جمہوری وسیاسی دھارے میں آنےکا اعلان کیا ہے۔اعلان جیل میں قید تنظیم کے رہنما عبداللہ اوجلان نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا،جس کی تاریخ جون ہے اور اسے پی کے کے سے منسلک نیوز ایجنسی نے بدھ کو نشر کیا۔ اوجلاس نے اپنے پیغام میں اس تبدیلی کوتاریخی کامیابی اور مسلح تصادم سے جمہوری سیاست کی طرف آنے کاایک رضاکارانہ عمل قرار دیا،1999 سے جیل میں مقید اوجلان کا کہنا تھا کہ کردجنگجوؤں کی رضاکارانہ غیر مسلح کاری کا عمل اور امن عمل کی نگرانی کیلئےترک پارلیمانی کمیٹی کا قیام انتہائی اہم ہوگا۔جس میں احتیاط اور حساسیت ضروری ہے،غیرمسلح کرنے کے عمل کی تفصیلات تیزی سے طے اورنافذ کی جائیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات