31 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے...

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


—فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، پھر لاہور جائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔

فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی ارکان کے حق میں مظاہرہ کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کا اعلان کریں گے اور احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات