32 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا



لاہور:

پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ  ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق  لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔

پاکستان  کا فائنل میں  سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات