آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی ٹیم کی شرکت کا امکان روشن ہوگیا۔
گزشتہ روز، ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر اَپ سیٹ کر دیا۔
سابق آسٹریلوی اوپنر اور اٹلی کے کپتان جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تاہم مخالف ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اٹلی فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گی اور اس میچ میں فتح ان کے لیے ورلڈ کپ میں تاریخی جگہ بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔
یورپ ریجنل مقابلے میں ملنے والی اس فتح سے اٹلی کی پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اٹلی کو عام طور پر فٹبال میں دلچسپی رکھنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔