26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومقومی خبریںنوبیاہتا خاتون پر تشدد کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز...

نوبیاہتا خاتون پر تشدد کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع


—علامتی تصویر

نوبیاہتا خاتون پر تشدد کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔

پولیس نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم دورانِ تفتیش بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے، ملزم سے لوہے کا پائپ بھی برآمد کرنا ہے، متاثرہ خاتون اس وقت ٹراما سینٹر میں کوما میں ہیں، متاثرہ خاتون کا عدالت میں 164 کا بیان بھی ریکارڈ کروانا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات