پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے خود کو ساتھی فنکارہ حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حرا مانی اب غیر مہذب اور ناشائستہ ہوگئیں ہے، جس کی وجہ سے ان کی اداکاری و شہرت متاثر ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ پروگرام انہیں ایک سیگمنٹ میں شوبز انڈسٹری کی مختلف اور معروف اداکاراؤں کو ان کی اداکاری کی بنیاد پر نمبرز دینے کا کہا گیا۔
اس سیگمنٹ میں انہوں نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے انہیں 10 میں سے 10 نمبرز دیے اور کہا ان کا دور چل رہا ہے۔
اسی سیگمنٹ میں انہوں نے ماہرہ خان کو 9، اقرا عزیز کو 7، عائزہ خان کو 8، مہموش حیات کو 7 ، عائشہ عمر کو 6 ثروت گیلانی کو 5 جبکہ حریم فاروق کو اداکاری پر 10 میں سے 6 نمبرز دیے۔
تاہم جب نتاشا علی سے جب حرا مانی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے ان کے نمبرز زیادہ تھے اب کم ہوگئے ہیں، اب حرا مانی کو 10 میں سے 5 نمبرز دوں گی۔
جب نتاشا علی سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے حرا مانی کے نمبرز کم ہونے کا سبب بتایا کہ اب ان کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے، اب جو چیزیں کر رہی ہیں لوگوں کو پسند نہیں آ رہیں، مجھے لگتا ہے کہ حرا مانی پہلے زیادہ مہذب اور شائستہ تھیں، اب نہیں ہیں۔
سیگمنٹ کے اختتام پر جب نتاشا علی کو اپنی اداکاری کو نمبر دینے کا کہا گیا تو انہوں نے خود کو 10 میں سے 6 نمبر دیئے۔