31 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہومولانا فضل الرحمان کی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر روس...

مولانا فضل الرحمان کی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر روس سے کردار ادا کرنے کی اپیل



اسلام آباد:

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خورِیو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی، خطے اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین کے مسئلے اور غزہ میں جاری انسانی المیے پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف روس سے مداخلت اور فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

روسی سفیر البرٹ خورِیو نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے معاملے پر روس کی جانب سے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے روسی اقدام پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کی گئی تحسین کا بھی تبادلہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ایشیاء-یورپ سلامتی کے عنوان سے روس کی طرف سے منعقد کی جانے والی کانفرنس کو وقت کا اہم تقاضا قرار دیا، جس کا مقصد باہمی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہے۔ روسی سفیر نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور دونوں فریقوں نے اس نظام کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے پر بھی اتفاق رائے ظاہر کیا۔ ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے روسی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا اسجد محمود بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات