34 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہومحسن نقوی کی یو اے ای کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف...

محسن نقوی کی یو اے ای کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو



اسلام آباد:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف کروایا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور دونوں وزرائے داخلہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اسکے علاوہ، ملاقات میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفشل انٹیلیجنس سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خصوصاً ورک ویزا میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا۔

یو اے ای کے وزیر داخلہ نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لیے اثاثہ ہے، سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یواے ای کی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہی ہے اور چاہتے ہیں کہ پاکستانی شہری آسانی سے یو اے ای آسکیں، ویزا پالیسی میں آسانی سے شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے لیے ابوظہبی پولیسنگ کے جدید نظام اور آپریشنز روم کا دورہ کیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو مانیٹرنگ آپریشنز روم کے بارے بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس مانیٹرنگ کے جدید ترین نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پولیسنگ سسٹم کو سراہا۔

وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری وسائل و معاون خدمات، میجر جنرل سالم علی ال شمسی، ابوظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل شیخ محمد بن تہنون النہیان، مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر انجینئر حسین احمد، وفاقی انسداد منشیات محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل، بریگیڈئر سعید عبداللہ السویدی دیگر افسران، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات