29 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقرض کی عدم ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی کی...

قرض کی عدم ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی


علامتی فوٹو

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر دواناگرے میں ایک شخص نے قرض لوٹانے کے لیے ہونے والے جھگڑے کے معاملے پر اپنی بیوی کی ناک کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سفاک شخص نے پہلے تو اپنی بیوی سے بدکلامی کی پھر اس پر حملہ کیا اور آخر میں اس کی ناک کاٹ دی، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا خاتون ودیا نے قرض لیا تھا جس کے لیے اس کے شوہر وجے نے ضمانت دی تھی، تاہم ودیا قرض کے اقساط ادا کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر قرض دینے والوں نے ودیا اور اس کے شوہر کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور اس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ منگل کے دن پیش آیا اور خاتون شوہر کی جانب سے ناک کاٹنے سے قبل زمین پر گر گئی تھی۔ 

جب اس عورت کی چیخ و پکار کی آوازیں آئیں تو ارد گرد موجود افراد وہاں پہنچے اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ ودیا کی درخواست پر پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات