32 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعلی ظفر بلاول بھٹو کے معترف ہوگئے

علی ظفر بلاول بھٹو کے معترف ہوگئے


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے معترف ہوگئے۔ 

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی صحافی کرن تھاپڑ کو دیے گئے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ ری شیئر کیا۔

مختصر ویڈیو کلپ میں چیئرمین پی پی پی نے بھارتی صحافی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں امید کرتا ہوں کہ بھارتی عوام غلط معلومات پھیلانے والوں سے بچیں گی۔ وہ سمجھیں گی کہ ہر پاکستانی دہشت گرد نہیں، ہم دشمن نہیں ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، ہمیں جنگ نہیں چاہیے، میں نہیں چاہتا کہ ہماری نسلیں کشمیر پر، دہشت گردی پر اور اب پانی پر لڑتی رہیں۔‘

مذکورہ ویڈیو کلپ کو علی ظفر نے ری شیئر کرتے ہوئے کہا، ’جو بھی بلاول بھٹو زرداری نے کرن تھاپڑ کے انٹرویو کہا وہ مجھے بہت پسند آیا۔‘

گلوکار نے دونوں حریف ممالک کے درمیان نسل در نسل چلی آ رہی نفرت و جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ جیسے جیسے ہم بیداری اور ذہانت کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، پرانے طریقے اپنی گرفت کھو رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس سرزمین کے بچے پوچھیں گے، کیا یہ سچ ہے کہ بھارت اور پاکستان کبھی دشمن تھے؟

علی ظفر نے نئی نسل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’وہ ہم سے سوال کریں گے کہ کیا ہم ایک دوسرے سے مل بھی نہیں سکتے تھے؟ کیوں ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اور بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کو حل نہیں کیا؟ اتنی گہری نفرت کرنا کیسے سکھایا؟‘

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نسل امن کا انتخاب کر سکتی ہے اور یہ خوبصورت ہوسکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات