لاہور:
ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کا اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آگیا۔
سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ صائم ایوب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی، کھانے کا زیادہ شوقین شاداب خان ہے جبکہ باہر جاکر کھانے کا بل زیادہ تر بابر اعظم ہی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خدانخواستہ مشکل وقت آن پڑے گا تو سب سے پہلے اپنی بیگم اور پھر کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق کو فون کروں گا۔
دلچسپ سوالوں کے جوابات میں سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرا ایک ہی شادی سے شوق پورا ہوگیا ہے، دوسری شادی نہیں کروں گا، شادی کے بعد پہلے جیسی آزادی کومس کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایک صائم ایوب کے بارے میں میم دلچسپ لگی تھی، صائم ایوب جن دنوں پرفارم نہیں کررہے تو اُس وقت کسی صارف نے ان کی ’نو لک شاٹ‘ پر لکھا تھا کہ اب تو دیکھ کر بھی شاٹ نہیں لگ رہا۔