29 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشمسی توانائی یورپ میں بجلی فراہمی کا سب سے اہم ذریعہ بن...

شمسی توانائی یورپ میں بجلی فراہمی کا سب سے اہم ذریعہ بن گئی


— فائل فوٹو 

پورپ میں شمسی توانائی بجلی فراہم کرنے کا نمبر ون ذریعہ بن گئی ہے۔

برطانیہ میں مقیم تھنک ٹینک ’ایمبر گروپ‘ کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں سال جون میں یورپ میں بجلی پیدا کرنے کے کسی بھی دوسرے ذریعے کے مقابلے میں سولر پینلز کے ذریعے سب سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے جو بجلی کے کل پیداوار کا 22.1 فیصد بنتی ہے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس دوران یورپ میں جوہری توانائی سے 21.8 فیصد، ہوا سے 15.8 فیصد، کوئلے سے 14.4 فیصد جبکہ پانی سے 12.8 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم 13 ممالک نے شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا اپنا قومی ریکارڈ توڑا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ ہوا سے بجلی کی پیداوار کا بھی نیا ریکارڈ بنا جبکہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق  پورے براعظم میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کا تخمینہ6.1 فیصد لگایا ہے جو کہ 2024ء میں 8.8 فیصد تھا لیکن بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے 2025ء کی پہلی ششماہی میں کوئلے کا استعمال 2024ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں اب بھی زیادہ تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ یورپ میں رواں سال پہلے 6 ماہ میں بجلی کی طلب گزشتہ سال کے مقابلے 2 فیصد زیادہ رہی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات