31 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوشبلی فراز دل کی تکلیف میں بدستور زیر علاج، ڈاکٹرز کااوپن ہارٹ سرجری...

شبلی فراز دل کی تکلیف میں بدستور زیر علاج، ڈاکٹرز کااوپن ہارٹ سرجری پر غور



پشاور:

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے عیادت کے لیے پارٹی و دیگر سیاسی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر بھی غور کررہے ہیں، شبلی فراز کے کچھ ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، ان ٹیسٹ کے رزلٹ میں ٹائم لگتا ہے ان کی روشنی میں مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کے باعث کسی قسم کا پروسیجر کرنا فی الحال مشکل ہے، شبلی فراز کے دل کی مین شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں مسئلے کے باعث ان کو دل میں درد بھی رہتا ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث  ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، مسلز بریج کا مسئلہ ہزاروں مریضوں میں سے ایک میں ہوتا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، شبلی فراز کی عمر 67 سال ہے اور وہ سات سال سے دل کے مریض ہیں، اسلام آباد میں تین بار ان کی انجیوگرافی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ  پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دس ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم علاج ان کا علاج کررہی ہے، شبلی فراز کو دو روز قبل رات گئے تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات