30 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوسینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی لسٹ میں نظریاتی کارکنوں پر بااثر افراد...

سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی لسٹ میں نظریاتی کارکنوں پر بااثر افراد کو ترجیح



پشاور:

تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں پر اثرو رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر سیف کیخلاف احتجاج کے دوران نعرے لگانا پی ٹی آئی ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم کو مہنگا پڑ گیا، پی ٹی آئی متحرک کارکن عرفان سلیم کو ترجیحی فہرست سے باہر کردیا گیا، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی زرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں سات جنرل نشستوں پر حکومتی جماعت پی ٹی آئی کو چار جنرل نشستیں ملنی ہیں جس کیلئے پہلی ترجیح مراد سعید، دوسری فیصل جاوید، تیسری مرزا آفریدی اورچوتھی ترجیح میں نورالحق قادری کا نام ہے۔ 

پانچویں ترجیح میں فیض الرحمان کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ متحرک اور نظریاتی کارکن عرفان سلیم کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ 

دریں اثنا تحریک انصاف کے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے بعض امیدواروں نے ووٹ لینے کیلئے رقوم کی پیشکش کی ہے، جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات