8 پاکستانی کھلاڑی تھائی لینڈ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلئے منتخب
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل پی ایس بی باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ 2025ء گزشتہ روز اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جوش و خروش سے منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے آئے 122 کھلاڑیوں نے 23 مختلف کیٹیگریز میں بھرپور شرکت کی۔