26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوآئی جی سندھ کی دھماکہ خیز ہدایت، پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ...

آئی جی سندھ کی دھماکہ خیز ہدایت، پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی



کراچی:

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑیوں پر غیر قانونی لوازمات کے استعمال پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز سی پی او سندھ، میر روحل خان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کی نجی گاڑی پر فلیش لائٹ، ہوٹر یا جعلی نمبر پلیٹ (خواہ وہ سرکاری یا پولیس مونوگرام سے مزین ہو) پائی گئی تو اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ متعلقہ سپروائزری افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پولیس اہلکار اور افسران حکومتِ سندھ سے منظور شدہ نمبر پلیٹس ہی اپنی گاڑیوں پر آویزاں کریں۔

ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کریں۔

آئی جی سندھ نے واضح کیا ہے کہ اس ہدایت پر من و عن عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات