اسلام آ باد:
26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے سماعت کے موقع پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے 77 کارکنان کی حد تک مقدمے کا چالان پیش کیا گیا جب کہ 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت میں سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔