27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریں2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی:...

2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی: علی امین گنڈاپور


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی خفیہ ملاقات نہیں کرتا، بغیر تحقیق الزام لگانا گناہ ہے، 2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، 2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی، پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے، پھر مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے  کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے فی الحال احتجاج کے لیے کسی جگہ کا نہیں بتایا، جگہ کا لائحہ عمل ہم بنائیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں گورنر ہاؤس چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتبِ فکر نے متفقہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی خفیہ ملاقات نہیں کرتا، فلاسفر بیٹھ کر تصویر پر تہمت لگاتے ہیں، بغیر تحقیق الزام لگانا گناہ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی نہیں اور نہ ہی روزگار ہے، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ قوم کس طرف جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات