27 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ کے ہائی رسک...

یورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا


یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

یو اے ای کو منی لانڈرنگ ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ یورپی کمیشن کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین اور ریگولیٹری نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔

اماراتی وزیرِ مملکت نے کہا ہے کہ ای یو کا فیصلہ عالمی مالیاتی جرائم کے خلاف یو اے ای کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

اماراتی ادارہ برائے انسدادِ منی لانڈرنگ کے مطابق قانونی و انتظامی اصلاحات کے ساتھ سخت کارروائیاں کیں۔

علاوہ ازیں یورپی یونین اور یو اے ای کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے پر بات چیت کے آغاز پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فیٹف نے فروری 2024 میں متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات