27 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کا نوبیل انعام حاصل کر سکتے...

کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کا نوبیل انعام حاصل کر سکتے ہیں؟


— فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے جو کسی فرد یا تنظیم کو دیا جانے والا سب سے بڑا بین الاقوامی اعزاز ہے۔

نیتن یاہو نے نوبیل کمیٹی کے نام لکھے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ثابت قدمی اور غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوشش کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے پاکستان بھی نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔

نوبیل انعام حاصل کرنے کیلئے اہلیت

ڈائنامائٹ کے مؤجد سویڈش صنعت کار الفریڈ نوبیل کی وصیت کے مطابق یہ انعام اس شخص کو دیا جانا چاہیے جس نے قوموں کے درمیان رفاقت کو آگے بڑھانے، کھڑی فوجوں کے خاتمے یا کمی اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔

ایسے کام کرنے والے تمام زندہ افراد یا فعال ادارے نوبیل انعام حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

نوبیل امن انعام کمیٹی کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا ہے کہ عملی طور پر کوئی بھی امن کا نوبیل انعام حاصل کر سکتا ہے۔ 

نوبیل انعام کی تاریخ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ یہ دنیا بھر سے معاشرے کے تمام طبقوں کے لوگوں کو دیا جاتا ہے۔

نوبیل انعام کا اعلان ہر سال اکتوبر میں کیا جاتا ہے لیکن نامزدگیاں جنوری میں مکمل ہو جاتی ہیں۔

اس حساب سے  اس سال نیتن یاہو کی جانب سے کی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی پر غور نہیں کیا جا سکتا۔

فاتح کا فیصلہ کیسے ہوتا ہے؟

ناروے کی نوبیل کمیٹی جو کہ نارویجن پارلیمنٹ کے ذریعہ مقرر کردہ پانچ افراد پر مشتمل ہے، یہ کمیٹی فاتح کا انتخاب کرتی ہے۔

اس کمیٹی کے اراکین اکثر ریٹائرڈ سیاستدان ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔

موجودہ نوبیل کمیٹی کی قیادت پی ای این انٹرنیشنل کی نارویجن شاخ کے سربراہ کر رہے ہیں جو کہ اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کرنے والا ایک گروپ ہے۔

ان سب کو ناروے کی سیاسی جماعتوں نے مقرر کیا ہے اور ان کی تقرری ناروے کی پارلیمنٹ میں طاقت کے توازن کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہر سال فروری میں ہوتا ہے جس میں یہ کمیٹی نوبیل انعام کے لیے دنیا بھر سے کی گئی نامزدگیوں کا جائزہ لے کر ان میں سے بہترین نامزدگیوں کا انتخاب کرکے نامزدگیوں کی حتمی فہرست بناتی ہے۔

بعد ازاں، ہر نامزدگیوں کی حتمی فہرست کا مستقل مشیروں اور دیگر ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔

اس کمیٹی کا مقصد اتفاق رائے ہے لیکن وہ ووٹنگ کے ذریعے بھی فاتح کا انتخاب کر سکتی ہے اور فاتح کا حتمی فیصلہ اکثر انعام کے اعلان سے چند دن پہلے کیا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات