27 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکنواری کومل عزیز نے دھوکے باز شوہروں سے نمٹنے کا طریقہ بتا...

کنواری کومل عزیز نے دھوکے باز شوہروں سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا


اسکرین گریب

پاکستانی ماڈل و اداکارہ کومل عزیز نے دھوکے باز شوہروں سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا۔ خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیں تب بھی جذباتی انداز میں ردعمل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کی۔

اسی دوران جب شادی شدہ مردوں کے ایکسٹرا میریٹل افیئرز کے حوالے سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔

کومل عزیز کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ کوئی خاتون، بلخصوص ایسی خواتین جو مالی اعتبار سے اپنے شوہر پر منحصر ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے تو سب سے پہلے جذبات میں آکر کوئی قدم نہیں اُٹھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صبر کریں، اور ٹھنڈے دماغ سے اپنی حکمتِ عملی تیار کریں کہ آپ نے آگے کیا کرنا ہے کیونکہ جس نے دھوکہ دینا ہے، اس نے تو آپ کے سامنے اور آپ سے چھپ کر دھوکہ دینا ہی ہے آپ کچھ بھی کرلیں اس لیے ضروری ہے آپ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیویاں فوری ردعمل دے دیتی ہیں جس پر اس وقت تو معاملات کسی نہ کسی طرح نمٹ جاتا ہے لیکن بعد میں شوہر ان سے چھپ کر وہی کام پھر شروع کر دیتے ہیں، اسی لیے بہتر ہے کہ فوراً اپنا ردعمل نہ دیں بلکہ اچھے سے ثبوت جمع کر کے پھر کوئی بھی قدم اٹھائیں۔

کومل عزیز کے مطابق انسان غصے میں آکر اکثر غلط قدم یا غلط الفاظ بول دیتا ہے جس کا خمیازہ اسے کئی سالوں تک بھگتنا پڑتا ہے اس لیے غصے کی حالت میں کوئی بھی قدم اُٹھانے سے گریز کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات