کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز ضبط کر لیے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی میں شہری کے جوتوں اور سامان سے 72 ہزار 700 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔
مسافر ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز سے کیمرون جا رہا تھا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔