26 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی، دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور لاش برآمد ہونے کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک، کالا میدان میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک 25 سالہ نوجوان، جبران جاں بحق ہو گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

دوسری جانب صفورا کے علاقے سعدی ٹاؤن بلاک 3 میں عمر مسجد کے قریب ایک مکان سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات