کراچی:
جناح اسپتال سے متصل دکانوں کی بجلی منقطع کیے جانے پر دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔
مشتعل دکانداروں نے اسپتال کے مرکزی راستے پر رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے ان کی دکانوں کی بجلی بند ہے، جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔
دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دکانوں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔