26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومتجارتی خبریںکارگو گاڑیوں کے افغانی ڈرائیورز و کلینرز کیلئے ویزا پاسپورٹ میں نرمی...

کارگو گاڑیوں کے افغانی ڈرائیورز و کلینرز کیلئے ویزا پاسپورٹ میں نرمی کا فیصلہ


—فائل فوٹو

ٹرانزٹ کارگو گاڑیوں کے افغانی ڈرائیورز اور کلینرز کےلیے ویزا پاسپورٹ میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طورخم تجارتی گزرگاہ کے لیے وفاقی وزارتِ تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جولائی تک افغانی ڈرائیورز اور کلینرز عارضی داخلہ دستاویزات کے ذریعے آمد و رفت کر سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے عارضی داخلہ دستاویزات کے بجائے پاسپورٹ ویزا لازمی ہو گا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ پر کارگو گاڑیوں کے 80 فیصد ڈرائیورز افغانی ہیں۔

کسٹم ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ طورخم تجارتی گزر گاہ پر یومیہ اوسطاً 800 کارگو گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات