امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی بہترین انگریزی پر حیران رہ گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران ملاقات سوال کیا کہ اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی جس پر لائبیرین صدر نے مسکرا کر جواب دیا کہ انگریزی بولنا لائبیریا سے سیکھی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے، یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز افریقی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس میں کھانے پر مدعو کیا تھا۔