26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، آخری پرواز مدینہ...

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، آخری پرواز مدینہ سے اسلام آباد پہنچی



کراچی:

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ  مکمل ہوگیا۔

ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن جمعرات کو مکمل ہوگیا۔

پی آئی اے کی آخری بعد از حج پروازجمعرات کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر  مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔

پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی ائی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا۔

 حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال ہوئے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔

حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات