27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کے مختلف اضلاع میں برسات، لاہور میں 6 گھنٹے سے بارش...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں برسات، لاہور میں 6 گھنٹے سے بارش جاری


فوٹو بشکریہ سوشل  میڈیا

لاہور میں آج صبح سے ہونے والی مسلسل بارش نے جل تھل کر دیا۔ 

بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا اور کئی گاڑیاں اور  موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہو گئیں۔

لاہور میں اب تک 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔  لاہور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارش کے دوران کئی نشیبی علاقوں کے دورے کیے، انہوں نے واسا کے عملے کو تمام مرکزی شاہراہیں جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات دیں۔

لیسکو حکام کےمطابق بارش سے لیسکو کے 142 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

سی ای او لیسکوکا کہنا ہے کہ بارش رُکتے ہی متاثرہ فیڈرزسے بجلی بحالی کے کام کا آغاز کردیا جائے گا، انہوں نے شہریوں کو بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے دور رہنے کی  ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور واسا سمیت دیگر ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلدازجلد ممکن بنائیں۔

اس کے علاوہ شہر یوں کو کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

لاہور میں 6 گھنٹے سے مسلسل بارش ہورہی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں 6 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام انڈر پاسز کلیئر ہیں، چند نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاس کا کام جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات