26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان اسپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ سینٹر کے ہالز کی چھتیں پھر...

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ سینٹر کے ہالز کی چھتیں پھر ٹپکنے لگیں


—ویڈیو گریب

لاہور میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ سینٹر کے انڈور ہالز کی چھتیں پھر ٹپک پڑیں۔

اس حوالے سے پی ایس بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہوتے ہی روف ٹریٹمنٹ کا کام کرایا جائے گا۔

لاہور میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نیشنل کوچنگ سینٹر کے انڈور ہالز کی خستہ حالی برقرار ہے، ایک عرصے سے بارشوں کے سیزن میں نیشنل کوچنگ سینٹر کی چھتیں ٹپکتی ہیں۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

اس مرتبہ بھی صورتِ حال مختلف نہیں، لاہور میں بارش کے باعث ایک بار پھر جگہ جگہ سے انڈور ہالز کی چھتیں ٹپک رہی ہیں جس کی وجہ سے انڈور ہالز کے میٹ پانی سے خراب ہونے خدشہ ہے، جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر کے ہالز میں پانی بھی داخل ہو جاتا ہے۔

ترجمان پی ایس بی کا کہنا ہے کہ زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے عمارت کی چھت سے پانی ٹپکا ہے، موسم صاف ہوتے ہی روف ٹریمنٹ کرائیں گے تاکہ چھتوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ عمارت کچھ پرانی ہے اسی وجہ سے 2021ء میں بھی روف ٹریٹمنٹ کرائی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات