نیلامی میں 1413 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت
حکومت نے نیلامی میں 1413 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔ کراچی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت کا ہدف 1350 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی کا تھا، سرمایہ کاروں نے ٹی بلز خریداری کیلئے 2744 ارب روپے کی پیشکش ارسال کیں۔