24 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومغزہ لہو لہووقت بہت کچھ دکھا رہا، تاریخ بن رہی ہے، شیر افضل مروت

وقت بہت کچھ دکھا رہا، تاریخ بن رہی ہے، شیر افضل مروت



لاہور:

سینئر سیاست دان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جس کو وقتی طور پر شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ان کی فتح ہے لیکن دیکھیں جس طرح یہ آپس میں لڑ پڑے ہیں ایسی سیٹیں لینے پہ وہ پارٹیاں جو جمہوریت کی دعوے دار بنی ہیں، کوئی مذہب کی دعوے دار ہیں، کوئی اخلاقیات کی باتیں کرتی تھیں اب وہ آپس میں لڑ رہی ہیں، وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے اور یہ آج کی تاریخ بن رہی ہے اور لکھی جا رہی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ چھینا جھپٹی کا ماحول ہے، دنیا کے کسی ملک میں بھی معاشرے اس طرح کی چھینا جھپٹیوں سے ترقی نہیں پاتے ہیں۔ 

ماہر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ 2022 میں بہت بڑی تباہی تھی ہمیں ڈویلپمنٹ فنانسنگ کی ترجیحات کو کلائمٹ چینج کی طرف منتقل کرنی چاہییں تھیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے متاثر ایک ملک ہے اور پچھلے دہائی سے جو ٹاپ ٹین ممالک ہیں ان میں اس کا شمار ہوتا ہے، ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ سردیوں میں بارشیں کم ہو رہی ہیں اور گرمیوں میں زیادہ ہو رہی ہیں، پچھلے سال سردیوں کی بارشیں ستر فیصد کم ہوئیں جس سے قحط سالی ہو گئی، جب اسی سال گرمیوں میں پچاس فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں جس سے اربن فلڈنگ ہوئی۔ 

ماہر ماحولیات ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ ابھی تک ہم اس چیز کو سمجھ ہی نہیں پائے کہ ہمارا ہائیڈرولوجیکل سسٹم ہے کیا، ہمارے ہائیڈرولوجیکل سسٹم کے بارے مں جو فیصلہ سازی ہوتی ہے اس میں ہائیڈرولوجی کے اور واٹر ریسورسز کے ایکسپرٹ نہیں بیٹھتے اس میں یا تو بیوروکریٹ بیٹھتے ہیں، یا سیاست دان بیٹھتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا ہے کہ سول انجنیئر بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تنیوں میں سے کوئی بھی ہائیڈرولوجی اور واٹر ریسورسز کا ایکسپرٹ نہیں ہوتا، آپ کے پاس اس وقت جو سب سے بڑا قحط ہے وہ علم کا ہے اور ماہرین کا ہے،  سمندر میں پانی کا جانا اتنا ہی ضروری ہے جتنا آپ کے جسم میں پانی کا جانا ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات