27 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومقومی خبریںنہ صدر کو استعفے کیلئے کہا جا رہا ہے، نہ ہی فیلڈ...

نہ صدر کو استعفے کیلئے کہا جا رہا ہے، نہ ہی فیلڈ مارشل صدر بننے کے خواہشمند ہیں: محسن نقوی


—فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے، نہ ایسی کوئی بات ہے کہ فیلڈ مارشل صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانتے ہیں کہ صدر، وزیرِاعظم اور آرمی چیف کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھےکون ہے۔ یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ کسے پہنچے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کا فوجی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے، آرمی چیف کی واحد توجہ پاکستان کی قوت اور استحکام پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے میں شامل افراد کو پیغام ہے دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کرلو، وہ سب کریں گے جو پاکستان کومضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات