ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق 4 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ارب 77 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 16 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔