مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تکرار کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری کی جارہی ہے۔