غزہ (جنگ نیوز)اسرائیل کے بہیمانہ نئے فضائی حملوں کی نئی لہر میں بچوں کی بڑے پیمانہ پر شہادتیں ہوئی ہیں بمباری میں عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں، اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لئے دباؤکے باوجود اپنی شرائط منوانے کے لئے وقت لینا چاہتے ہیں نیتن یاہو کوئی بیان دیے بغیر واشنگٹن سے اسرائیل واپس روانہ ہوگئے ۔