کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر خاتون سیاست داں شرمیلا فاروقی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن (پی ایچ ایف) کی خواتین ونگ کی صدر بن گئی، ان کی تقرری کراچی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ اظہارالحسن نے کی دوسری جانب سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر احسن احمد جتوئی نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی خواتین ونگ کا صدر مقرر کردیا، احسن جتوئی نے اسلام آباد میں بینالصوبائی رابطہ کے سیکریٹری محئی الدین سے ملاقات کی۔