24.1 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںسیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کر گئیں

سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کر گئیں


سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سینئر صحافی، کئی کتابوں کی مصنفہ اور سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کر گئیں۔

زبیدہ مصطفیٰ کی عمر 84 برس تھی، وہ چند ماہ سے علیل تھیں، انہوں نے زندگی میں تعلیم اور خواتین کے حقوق پر خاص طور پر کام کیا۔

سینئر خاتون صحافی 50 برس سے زائد عرصہ شعبۂ صحافت سے وابستہ رہیں، وہ اپنی زندگی میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں جبکہ انہوں نے 8 کتابیں بھی تحریر کیں۔

زبیدہ مصطفیٰ نے بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر سیکڑوں کالم تحریر کیے، وہ انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے زبیدہ مصطفیٰ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زبیدہ مصطفیٰ نے صحافت میں سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر رپورٹنگ کی۔

فاضل جمیلی نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے زبیدہ مصطفیٰ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے زبیدہ مصطفیٰ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا ہے کہ وہ کامریڈ تھیں، محکوموں کی آواز تھیں۔

ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ زبیدہ مصطفیٰ ان چند لوگوں میں سے تھیں، جنہوں نے انسانی، سماجی حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات