گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو راشن بیگز اور کھانا بھیجا گیا۔
کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ روز لیاری کے دورہ میں متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں راشن بیگز اور کھانا بھیجیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔