28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس اور شہداء پیکیج میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس اور شہداء پیکیج میں اضافہ


—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں محکمۂ خزانہ نے پشاور سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاونس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق کانسٹیبل 7 اسکیل کو پہلے 7400 روپے ملتے تھے، اب 11400 روپے ملیں گے، ہیڈ کانسٹیبل کو 8100 کی بجائے 12700 روپے ملیں گے۔

اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8700 روپے سے بڑھ کر 15700 روپے ہو گیا، سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10300 سے بڑھا کر 16300 کر دیا گیا، اسی طرح انسپکٹر کو 12700 روپے کی بجائے اب 17300 روپے ملیں گے۔

 علاوہ ازیں محکمہ خزانہ خیبر پختون خوا نے پولیس شہداء پیکیج میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے پیکیجز میں 10، 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کا پیکیج 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، ڈی ایس پی اور اے ایس رینک شہداء کے ورثاء کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کا پیکیج ملے گا۔

ایس پی، ایس ایس پی اور اے آئی جی شہید پیکیج 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گیا جبکہ ڈی آئی جی پی، آئی جی کا شہید پیکیج 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہو گا۔

پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹ بھی دیے جائیں گے، شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 5 مرلہ پلاٹ ملے گا، شہید اے ایس آئی اور ایس آئی کے ورثاء کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا۔

شہید ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثاء کو 10 مرلے کا پلاٹ ملے گا، ایس ایس پی اور شہید ہونے والے اعلیٰ افسران کے ورثاء کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات