ڈی آئی خان:
پنیالہ کے گاؤں رحمانی خیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد سلیم، نعمت اور زاہد کے نام سے کی گئیں۔
ٹانک گاؤں ملازئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گل احمد کے گھر میں دھاوا بول کر ان کے دو بیٹوں اور ایک دوست کو قتل کر دیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت سردار احمد، اعزاز احمد مروت اور ان کے دوست عمران کے نام سے ہوئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں ریٹائر پولیس آفیسر محمد حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ بنوں روڈ پر قبائلی شخص بھی قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، مقتولین کی کسی سے ذاتی دشمنی ہیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔